سونا سستاہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 49 ہزار 800 روپے کا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ11-دسمبر-2016) عالمی مارکیٹ میں سونا سستاہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 49 ہزار 800 روپے کا ہوگیا. آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کمی کے بعد11 سو 60 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے.

اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس سے 24 قراط سونا 200 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 42 ہزار 685 روپے پر آگئی ہے . صرافہ بازار میں 22 قراط 10 گرام سونا 157روپے سستاہوکر 39 ہزار 128 روپے کا ہوگیا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top