سوزوکی مہران نے VXاور VXRکی قیمتوں میں 24ہزارروپے اضافہ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ11اپریل2017) پاکستان میں سوزوکی کمپنی نے اپنی نئی مہران گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے،نئی مہران گاڑیوں میں 24ہزاراضافہ دیکھاجارہاہے.تفصیلات کے مطابق چندہفتے پہلے بھی سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں دستیاب اپنی تمام گاڑیوں میں اضافہ کیاتھا.

تاہم ماہرین کے مطابق سوزوکی مہران گاڑیوں کامنافع پچھلے 9مہینوں میں 53فیصد گرگیاہے. لیکن اس کے باوجودسوزوکی کمپنی نے پاکستان میں مہران کی نئی آنیوالی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے.ایک رپورٹ کے مطابق سوزوکی کمپنی نے پچھلے ہفتے مہران کارکے نئے ماڈلزکی قیمتوں میں 5ہزارروپے اضافہ کیاتھا.تاہم اب اس وقت مارکیٹ میں سوزوکی مہران نے VXاور VXRکی قیمتوں میں 24ہزارروپے اضافہ دیکھنے کومل رہاہے.سوزوکی مہران کاروں کے نئے ماڈلز کی قیمتوں کے تحت مہران VXکی اضافے کے بعد نئی قیمت 6لاکھ 79ہزار، VXRمہران کی نئی قیمت 7لاکھ 32ہزار، مہران VXسی این جی کی نئی قیمت 7لاکھ 49ہزار، مہران VXRسی این جی کی نئی قیمت 8لاکھ 2ہزارروپے سامنے آئی ہے. تاہم سوزوکی مہران کمپنی نے اپنے نئے ماڈلزکی کاروں میں نئے فیچرزبھی متعارف کروائے ہیں.جس کے تحت تمام نئی مہران گاڑیاں ایموبلائزرکے ساتھ مارکیٹ میں آرہی ہیں. گاڑیوں میں ایموبلائزرکامطلب الیکٹرانک سکیورٹی ڈیوائس ہے.اس کافائدہ یہ ہے کہ کاراپنی اصل چابی یاٹوکن کے ساتھ ہی اسٹارٹ ہوسکے گی.جس کے باعث کار چوری ہونے سے بچاجاسکتاہے.صارفین کے مطابق پچھلے چندمہینوں میں ہی مارکیٹ میں مہران وی ایکس آرکارکی قیمت 8لاکھ تک پہنچ گئی ہے.جس سے مہران کارکی ڈیمانڈبھی کم ہوئی ہے.سب سے زیادہ جاپانی امپورٹڈگاڑیوں نے مہران کی ڈیمانڈکو نقصان پہنچایاہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top