سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42 ہزار 857 روپے ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ10-جنوری-2017) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1177 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا. سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42 ہزار 857 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 اور دس گرام642.85 روپے پر مستحکم رہی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top