عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا

  کراچی(قدرت روزنامہ09-مارچ-2017)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا .آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1224ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایکتولہ سونے کی قیمت50ہزار750روپے سے کم ہوکر50ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار371روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پر برقرار رہی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top