بحریہ ٹائون سپورٹس سٹی میں سرمایہ کاری کرنیوالے صارفین کیلئے ایک ساتھ دو اچھی خبریں

bahria-sports-city-1

کراچی(قدرت روزنامہ..

09فروری2016) بحریہ ٹائون سپورٹس سٹی میں سرمایہ کاری کرنیوالے صارفین کیلئے ایک ساتھ دو اچھی خبریں آگئی ‘ پراپرٹی مارکیٹ میں بحریہ سپورٹس سٹی کے فائیل منفی سے مثبت کیجانب چلے گئے جبکہ بحریہ ٹائون سپورٹس سٹی میں جاری ترقیاتی کام کا بڑا حصہ مکمل ہونے کے بعد رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں پہلا رہائشی بنگلہ تیار ہوگیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح 28 فروری کو کیا جائیگا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے معائینے کیلئے پیش کیا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس سٹی میں کئی اہم منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کردی گئی ہے دوسری جانب بحریہ ٹائون سپورٹس سٹی کے اعلان کے سے لیکر ابتک پراپرٹی مارکیٹ میں کوئی خاص پذیرآئی حاصل نہ ہوسکی تھی تاہم اب مارکیٹ میں بحریہ ٹائون سپورٹس سٹی کے فائیلز میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے اور اس سلسلے صارفین کیجانب سے پلاٹس خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے ‘ پراپرٹی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق شروع میں سپورٹس سٹی کے فائیلز مائنس یعنی نقصان میں جارہے تھے تاہم اب ایسا نہیں اب بحریہ سپورٹس سٹی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے فائلز مثبت میں آگئے ہیں اور انہیں سرمایہ کاری پر منافع مل رہا ہے ‘ جبکہ نئے صارفین بھی فائیلز خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کررہے ہیں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top