انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بریک میں مسائل پیدا ہونے پر کرولا کے نئے ماڈلز کی9ہزار سے زائد گاڑیوں کو واپس منگوالیا

کراچی (قدرت روزنامہ04مارچ2017)انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بریک میں مسائل پیدا ہونے پر کرولا کے نئے ماڈلز کی9ہزار سے زائدگاڑیوں کو واپس منگوالیا .گزشتہ ماہ کرولا کے نئے ماڈل کی گاڑیوں کے فرنٹ کلپر میں انڈر ٹارق کا پیچھیدہ مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بریک میں مسائل سامنے آرہے تھے .

انڈس موٹر کمپنی کے ترجمان نے بتا یا کہ کرولا کے نئے ماڈل میں انڈر ٹارک کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد مخصوص سیریل نمبرز کی گاڑیوں کو انسپیکشن کے لیے واپس منگوایا گیا ہے .ان نئے ماڈلز میں 1.3Xli/GLi,1.6Artis,1.8lاور اٹلس گرانڈے شامل ہیں .انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان کو سپیشل سروس مہم کے نام سے ایک خط بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے فرنٹ کلپر بولٹ کی انسپیکشن کی جائے گی .کمپنی نے مالکان سے انسپیکشن کے لیے گاڑیاں لانے کی درخواست بھی کی ہے . آئی ایم سی پاکستان میں پاک سوزوکی کے بعد گاڑیاں بنانے دوسری بڑی کمپنی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top