نا م نہاد آزادی کی تحریک نے بلوچستان کے لوگوں کو گمراہ کر کے نقصان پہنچایا ،سول وعسکری قیادت قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے نا م نہاد آزادی کی تحریک نے بلوچستان کے لوگوں کو گمراہ کر کے نقصان پہنچایا ،سول وعسکری قیادت قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے یہ بات جمعہ کوبلوچستا اسمبلی کے سبزازار پر فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس تقریب میں شمولیت باعث فخر ہے، ہمارے بہت بھائی نام نہاد تحریک سے واپس آئے ہیں، ملک و صوبے کو گمراہی میں نقصان پہنچایا اب انکو واپس آ نے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ ہم ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی و عسکری قیادت فراریوں کی ہر ممکن معاونت فراہم کریگی، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے کی بجائے حقیقت کا ساتھ دیں پہاڑوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں واپس آ جائیں بلوچ اور بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ اب بھی واپس آجائیں ہم انہیں گلے سے لگائیں گے پا کستان اور بلوچستان کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے نام نہاد آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top