کوئٹہ میں زرغون روڈ پر کچرے کے ڈبے میں دھماکے سے تین بچے زخمی ہوگئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ21-اپریل-2017)کوئٹہ میں زرغون روڈ پر کچرے کے ڈبے میں دھماکے سے تین بچے زخمی ہوگئے . ذرائع نے بتایا کہ زرغون روڈ پر کچرے کے ڈبے میں دھماکہ ایک پلاسٹک کے لفافے میں رکھے گئے بارودی مواد سے ہوا جس سے وہاں کچرا اٹھانے والے تین بچے زخمی ہوگئے .

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروایا جہاں ان کا علاج جاری ہے . تینوں بچے کچرا اٹھانے کیلئے کوڑے دان کے قریب گئے تھے کہ اسی دوران شاپر بیگ میں رکھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا ، زخمی ہونے والے بچوں میں آغا محمد ، نور محمد ، عاطف شاہ شامل ہیں . ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top