دنیا میں خوف پھیلانے لالچ دینے خود غرضی اور مفاد پرستی کی سیاست زور شور سے جاری ہے‘ مولانا محمد خان شیرانی

ژوب (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ دنیا میں خوف پھیلانے لالچ دینے خود غرضی اور مفاد پرستی کی سیاست زور شور سے جاری ہے یہی کچھ ہمارے ملک بھی ہو رہا ہے پاکستان کی معیشت اور امن تباہی کا شکار ہے اربوں ڈالر لوٹنے والے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ملک23 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے70 سالوں سے ہمارے حکمران طبقہ قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں جسے احتساب کیلئے پکڑا جا تا ہے انہیں خاموشی سے باہر رخصت کیا جا تا ہے جہاں انصاف نہ ہو وہاں امن نہیں ہوگا آج دنیا میں انصاف کیلئے دو طرح کے پیمانے ہیں مسلمانوں اور مسلم ممالک کیلئے ایک پیمانہ اور مغرب والوں کیلئے دوسرا پیمانہ استعما ل ہو تا ہے عراق لیبیا ، شام ، مصر، افغانستان اور کراچی میں لاکھوں انسانوں کی قتل وغارت اس کا زندہ ثبوت ہے بلکہ نائن الیون کے بعد سب سے زیادہ قتل عام کراچی میں کی گئی ضیاء الحق نے ایم کیو ایم بنایا جنرل مشرف نے اس کو پالا ولی خان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے واقعہ پر انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش ہے مدارس سے اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں ہو رہی تھیں اب یونیورسٹی سے اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی، سینیٹر حافظ حمد اللہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، رکن بلوچستان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ، مولانا فضی اللہ، حاجی نواز کاکڑ، محمد اسما عیل بلیدی، مولوی شمس الدین بابر، مولوی فیض محمد شیرانی، قاضی احمد خوستی، مولوی رفیع اللہ شیرانی اور محمد قاسم شیرانی نے مدرسہ مظاہر العلوم شیرانی بازار میں جلسہ دستار بندی سے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ دینی وعصری علوم لازم وملزوم ہیں مگر دشمن دینی وعصری علم میں مفرقہ پیدا کر نے کی سازش کر رہا ہے ہمارے نجات احکامات خداوندی اور سنت نبویؐ میں ہے انسان اس دنیا میں مسافر ہے علماء اور دینی مدارس انسانوں کے اس سفر کی رہنمائی کرتے ہیں دین اسلام ہمیں سچ بولنے کی تائید کر تا ہے اگر ہم حق اور سچ کا راستہ اختیار تو معاشرے میں تمام برائیاں ختم ہو سکتی ہیں اسلام میں تمام گنا ہوں کا جڑ جھوٹ ہے جبکہ مومن مسلمان کبھی بھی جھوٹا نہیں ہوسکتا..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top