بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پانامہ کیس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کے نوٹس کے بعد وزیراعظم کے استعفیٰ دے دینا چاہئے انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اس جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم پیش ہو جو ان کے ماتحت ہو اس میں مختلف اداروں کے ملازمین ضرور ہوں گے لیکن وزیراعظم کے سامنے کیسے جسارت کریں گے کہ ان سے انکوائری کریں اور حقائق کو سامنے لائیں ہونا تو یہ چاہئے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ججز کے نوٹس کے بعد وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہو جاتے لیکن ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم نے ایسا نہیں کیا اخلاقیات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ میاں نواز شریف مزید اس عہدے پر براجمان ہونے کے بجائے مستعفی ہو کر جے آئی ٹی پیش ہو کر اپنے خلاف چارجز کا سامنا کریں ان کی موجودگی میں یہ امر ممکن نہیں کہ تحقیقات صاف شفاف ہوں گی ..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top