”جب میں جوان تھا تومیں بہت طاقتور تھا، چنانچہ مجھے روزانہ ازدواجی فریضہ ادا کرنا پڑتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میرے اتنے سارے بچے پیدا ہو گئے۔“عبدالمجید مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ19اپریل2017)بلوچستان کے شہر نوشکی کا ٹرک ڈرائیور عبدالمجید مینگل اس وقت عالمی میڈیا کی زینت بنا جب اس کی کثیرالاولادی کی خبر منظرعام پر آئی. اس نے 6شادیاں کیں اور حیران کن طور پر 54بچے پیدا کیے.

اب اس نے اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ایسی مضحکہ خیز وجہ بتا دی ہے کہ دنیا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئی. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 70سالہ عبدالمجید مینگل کا کہنا ہے کہ ”جب میں جوان تھا تومیں بہت طاقتور تھا، چنانچہ مجھے روزانہ ازدواجی فریضہ ادا کرنا پڑتا تھا. یہی وجہ ہے کہ میرے اتنے سارے بچے پیدا ہو گئے.“ عبدالمجید مینگل نے تمام عمر ٹرک ڈرائیونگ کی جس سے اسے کام ملنے کے تناسب سے ماہانہ 15سے 25ہزار روپے کی آمدنی ہوتی تھی. اس قلیل آمدنی میں وہ اتنے بڑے خاندان کی کفالت کرتا رہا. بدقسمتی سے اس کے 12بچے انتقال کر چکے ہیں لیکن اب بھی اس کے 22بیٹے اور 20بیٹیاں ہیں.مینگل کا کہنا ہے کہ ”میں نے اپنے بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی ہے. بڑے بیٹوں کو میں نے اچھی تعلیم دلوائی ہے لیکن اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں. چھوٹے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانا اب میرے بس میں نہیں رہا. “ واضح رہے کہ عبدالمجید نے پہلی شادی 18برس کی عمر میں کی تھی. اس کی دو بیویاں انتقال کر چکی ہیں، جبکہ 4اس کے ساتھ رہتی ہیں.                   ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top