عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،ثناء اللہ زہری

کوئٹہ( خ ن ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں شہری سہولتوں کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کے آغاز میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کرکے ان پر فوری آغاز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے . وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکرٹری خزانہ کو مذکورہ پیکج پر عملدرآمد کیلئے ڈویژنل کمشنروں /پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ضروری گائیڈ لائن جس میں ترقیاتی سکیموں کے تکنیکی اور مالی امور شامل ہیں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پیکج پر جلدازجلد عملدرآمد کا آغاز کرکے منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے عوام تک ان کے ثمرات پہنچائے جاسکیں.

وزیراعلیٰ نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر اب تک کی پیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے. وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ شہید سکندر آباد سوراب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، مردم شماری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد شہید سکندر آباد ( سوراب) اور دکی کو اضلاع قراردینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا جس سے یہاں ترقیاتی عمل مزید تیز ہوگا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء زہری کی برسی کے موقع پر تخت جھالاوان انجیرہ میں میونسپل کمیٹی شہید سکندر آباد سواب کے چےئرمین حاجی مولابخش زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد میں کونسلران ڈاکٹر عبدالواحد میروانی، میر احمد ریکی ، غلام رسول عمرانی سمیت دیگر علاقائی عمائدین بھی شامل تھے. چےئرمین میونسپل کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سنیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی رہنمائی میں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم اسو قت سوراب کے گرلز و بوائز کالجز کی نامکمل عمارتوں کی تعمیر ، کالجز و گرلز سکولز کیلئے بسوں کی فراہمی، میونسپل کمیٹی کیلئے فائر بریگیڈ کی فراہمی، گیس پلانٹ کیلئے بجلی کے علیحدہ فیڈر کے قیام سمیت دیگر اہم مسائل درپیش ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے اپنے سیکرٹری و دیگر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں جس پر چےئرمین میونسپل کمیٹی اور وفد کے دیگر اراکان نے وزیراعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top