مشال کا قتل کسی مسلمان کا کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا‘ اسلام ایک پرامن اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے ،عثمان خان کاکڑ،

 
کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نمائندہ وفد پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین صوبائی صدرخیبر پشتونخوا مختیار خان یوسفزئی، مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خیبر پشتونخوا جہانگیر خان ممند ،مرکزی کمیٹی کے رکن غفور لالاو دیگر کے ہمراہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شہید طالب علم مشال خان کے گھر صوابی کلی زیدہ میں تعزیت کی اوراس موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی سوگوار خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے،اور یہ غم صرف اب صرف اس سوگوار خاندان کا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم ومحکموم عوام کا ہے اسی لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر نے اس ظلم پر آواز بلند کی ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15سالوں میں اس طرز ، نوعیت ،ظلم و بربریت اور وحشت کا انوکھا واقعہ ہے اگرچہ اس سے قبل خیبر پشتونخوا ،فاٹا ،جنوبی پشتونخوا اور دیگر پشتون علاقوں میں ہمارے 50ہزار سے زائد وطن دوست طالب علموں ،اساتذہ کرام ،علماء حق ،وکلاء ،روشن فکر قومی مشران غر ض کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا بے دریغ قتل عام کیاگیا ہے،سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں تعلیمی اداروں کو اڑایا گیا ،ہم پر علم ودانش کے دروازے بند کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن ہمارے غیور عوام نے ماضی کی طرح کسی بھی ظالم جابر کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی مستقبل میں سر جھکائیں گے ،انہوں نے کہا کہ علاقہ صوابی کو پشتون افغان قومی تحریک کے قربانیوں میں ایک اہم مقام حاصل ہے جہاں کے باسی نے ہر وقت ظالم جابر کے خلاف اور قومی تحریک کے لیے ناقابل بیان قربانیاں دی ہیں اس میں آج ایک اور شہید کا مشال خان کی صورت میں اضافہ ہوا ہے جس کا اس کے علاوہ کوئی قصور نہیں تھا کہ وہ ایک محب وطن اور باشعور پشتون افغان تھا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن اور قوم کے دشمنوں نے مختلف شکلوں میں اپنے کارندوں کو بھرتی کیا جو مختلف منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کے تحت ہمارے وطن میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں یہ عناصردنیا کے سامنے پشتونوں کو دہشتگرداور قاتل ظاہر کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایسا قطعن نہیں بلکہ پشتون افغان اپنے تاریخ میں کبھی دہشتگردنہیں رہے بلکہ ہمیشہ مظلموں کا ساتھ اور ظالموں کے خلاف جدوجہد کی ہے، پشتون ایک تہذیب یافتہ ،پرامن اور ترقی پسند قوم ہے جو کبھی اپنی اعلیٰ روایات سے روگردانی نہیں کرسکتی ،انہوں نے چندعناصر کی جانب سے مشال خان کے نماز جنازہ کو پڑھانے اور نمازجنازہ سے عوام کو دوررکھنے والے عمل کو انتہائی افسوس ناک اور دراصل انہی عناصر کے پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی مسلمان کا کسی صورت طرز نہیں ہوسکتاکیونکہ اسلام ایک پرامن اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے جبکہ یہ عمل اسلام کے اعلیٰ اصولوں کے خلاف اور غیروں کے طریقے پر چلنے کاطریقہ ہے .سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ یہ کیس ہماری مرکزی وصوبائی حکومتوں اور ریاست کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے جس میں سپریم کورٹ ،سیکورٹی فورسز اور تحقیقاتی اداروں سمیت سب کا فریضہ ہے کہ انتہائی غیر جانبداری سے تحقیقات اور اقدامات اٹھائے واقعہ میں ملوث اصل چہروں کو بے نقاب کرے قاتلوں کو سخت ترین سزا دیں تب ہی ہمارے عوام کا اعتماد کسی حد تک بحال ہوگا لیکن اگر ہمارے اداروں نے اپنے فرائض کی درست طور پر ادئیگی نہیں کی تو انہیں عوام کے غیض وغضب اورنفرت کا سامنا کرنا پڑے گا ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کسی صورت ظلم کاساتھ نہیں دے سکتی بلکہ دہشت وبربریت سے پاک پر امن اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے نہ صرف جدوجہد کرتی رہے گی بلکہ مستقبل میں بھی کسی بھی ظالم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں ہوگی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top