قیام پاکستان میں بلوچستان کے عوام کی لہو شامل ہیں،ندیم انجم

خضدار( نامہ نگار ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے شہدائے زہری کے چھوتی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں بلوچستان کے عوام کی لہو شامل ہیں یہاں کے لوگوں نے قبائل نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملکر قیام پاکستان کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی اور آج بھی بلوچ قبائل دفاع پاکستان کا فریضہ ادا کر رہے ہیں چند سال قبل ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو یہ احساس ہوا کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں تو انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو ورغلا نا شروع کیا ان بٹکے ہوئے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم وکتاب چھین کر کلاشنکوف تمایا افواج پاکستان پولیس لیویز کو نشانہ بنایا مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی بھر انہوں نے ان نہتے لوگوں پر وار کرنا شروع کیا جو یہاں ملک و ملت کی بات کرتے تھے مگر ہر سوں انہیں نا کامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ محب وطن بلوچوں نے افواج کے ساتھ ملکر ایسے تمام دشمنوں کو نیست و نابود کیا جوچند ٹکوں کی خاطر دشمن ملک کا ایجنٹ بن کر ہمارے لوگوں کو نشانہ بناتے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ جب پیش کیا گیا تو ہم پر تنز کیا جانے لگا مگر آج سی پیک کے کامیابی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ 100 کے قریب ممالک جن میں روس اور ایران بھی شامل ہیں سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں آمن آنے کا سب سے بڑا سہرا یہاں کے بلوچ قبائل کو جاتا ہیں یہاں کے بلوچ عوام کو جاہتا ہے کیونکہ انہوں نے حب الوطنی کی مثال قائم کر کے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اس ملک کی دفاع کی ہے جس ملک کے عوام امن کے لئے اپنے افواج کے شانہ بشانہ ھوں اس ملک میں امن کو کوئی خراب نہیں کر سکتا میں عوام سے اپیل کرونگا کہ وہ ایسے عناصر کے باتوں میں ہر گز نہ آئیں جو آپ کے بچوں کے ہاتھوں سے قلم و کتاب چھین کر انہیں پہاڑوں پر جانے کی ترغیب دیتے ہیں اور خود اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلواتے ہیں ہم نے بلوچ عوام کی تعاون سے بلوچستان میں امن قائم کر دیا اب ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ مستعفید ہونگے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top