گلستان میں جرگے کے دوران قبائلی تصادم میں قبائلی رہنماء لالا خان بادیزئی کے بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

قلعہ عبداللہ /کوئٹہ (آن لائن/سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے علاقے گلستان میں جرگے کے دوران قبائلی تصادم میں قبائلی رہنماء لالا خان بادیزئی کے بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ4 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا حالات کشیدہ ہونے کے باعث لیویز اور ایف سی کو طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گلستان کاریز میں حاجی نیاز محمد کے گھر میں 2 سال قبل نورک سلیمانخیل میں حاجی نیاز محمد کے ہاتھوں قتل ہونیوالے ان کے بھتیجے حاجی محمد اعظم کے قتل کا تصفیہ حاجی لالا خان با دیزئی کی صدارت میں جاری تھا کے اس دوران تلخ کلامی ہوا اور فائرنگ سے لالا خان بادیزئی کے بیٹے بصیراحمد ، نجیب اللہ، پہلوان کچلاک والا،پائند خان اور محمد شریف قتل ہو ئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا فائرنگ کے واقعہ کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے مقامی انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے ایف سی اور لیویز کو طلب کر لیا شدید فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top