دہشتگرد عناصر کی جانب سے دو دنوں کے دوران کئے جانے والے حملے اس بات کا اشارہ ہیں

09

کوئٹہ(قدرت روزنامہ16-فروری-2017)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حیات آباد پشاور میں ججز کی وین اور مہمند ایجنسی میں خودکش حملوں میں بے گناہ اور معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاران کے شہید اور دیگر کے زخمی ہونے پر رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کی جانب سے دو دنوں کے دوران کئے جانے والے حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہ پر امن لوگوں کو اپنی مذموم کاروائیوں کا نشانہ بناکر ایک بار پھر ملک میں خوف و ہراس اور بے یقینی کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اور عوام اپنے اتحاد اور یک جہتی سے ان کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچاکر دم لیں گے وزیراعلیٰ نے خودکش حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top