چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

8

کوئٹہ(قدرت روزنامہ15فروری2017)چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں.

انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے اور اہم مقامات پر بھی سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے. انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات اور گشت میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی. اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اکبر حریفال، آئی جی پولیس احسن محبوب اور سول وعسکری حکام نے شرکت کی. اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے. چیف سیکریٹری بلوچستان نے بم ناکارہ بنانے والے شہید اہلکاروں کی جرأت وبہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا. اجلاس میں لاہور اور کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top