بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو جائز کاروبار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، وفاقی وزیر ریاست و سرحدی امور ( ر) جنرل عبدالقادر بلوچ

پنجگور ( این این ائی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریاست و سرحدی امور ( ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو جائز کاروبار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں 16 اپریل کو دورہ ایران کے موقعے پر دو طرفہ کاروبار اور بارڈر سے چھوٹے پیمانے پر اشیاء خوردونوش لانے کی اجازت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے کیونکہ سرحدی علاقوں میں رہائش رکھنے والے افراد کا زریعہ معاش بارڈر سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے وابستہ ہوتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن پنجگور کے ضلعی جنرل سکریٹری اشرف ساگر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا جنرل قادر بلوچ نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کی معاشی مشکلات سے بخوبی اگاہ ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت لوگوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو دورہ ایران کے موقعے پر بارڈری علاقوں کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے تاکہ درپیش مشکلات ومسائل کا کوئی مناسب حل نکالا جا سکے اور لوگ اپنا جائز طریقے سے کاروبار کو جاری رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ پنجگور سے لیکر تفتان اور مند تک لوگوں کا زرائع معاش دونوں ممالک سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے وابستہ ہے اور اس بات سے ہم بخوبی اگاہ ہیں کہ بارڈر سے کاروبار بند سے لوگ شدید معاشی بے چینی کا شکار رہیں گے اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے انہوں نے مسلم لیگی رہنما اشرف ساگرکو یقین دلایا کہ پبجگور چونکہ میرا انتخابی حلقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کی ضرویات کا مجھے احساس بھی ہے انھیں کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جو جائز ڈیمانڈ ہونگے چائے وہ معاشی نوعیت کے ہوں یا دیگر ان کا حل ممکن بنانے کے لیے اقدامات کریں گے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top