سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

gv

اوتھل(قدرت روزنامہ14فروری2017) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی سی پیک منصوبوں میں پڑھے لکھے اور ٹیکنیکل لوگوں کی ضرورت ہوگی اس لئے بلوچستان کے طلباءاپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیںآنے والے دنوں میں جیو میٹرک کی اہمیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے دوسرے کانوکیشن کی تقریب میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیوسٹی میں مختلف شعبوں میں ہزاروں طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں اور یونیورستی میں تعلیمی معیار بھی بہتر ہے جس سے اُمید ہے کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان مین ہیومین ریسورسز کی کمی دور ہوجائے گی انہوں نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سی پیک کے ذریعے بلوچستان میں مختلف منصوبوںپر کام ہورہا ہے جس میں تعلیم یافتہ اور فنی ماہر لوگوں کی اشد ضرورت ہوگی اس لئے یہاں کے طلباءاپنی تعلیم پر توجہ دیںکیونکہ آنے والے دنوں میں تعلیم یافتہ لوگوں اورٹیکنیکل لوگوں کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا،تقریب سے وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ، رجسٹرار لسبیلہ یونیورسٹی احمد نواز کھوسہ نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے لسبیلہ یونیورسٹی کے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں تعلیمی اسناد تقسیم کیںجبکہ گولڈ میڈیل حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top