نواب محمد اسلم رئیسانی کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچکی نے گرفتاری دیدی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ14فروری2017)خردبرد کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچکی نے احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ کے روبرو پیش ہو کر گرفتاری دیدی.منگل کے روز عمران تاج گچکی احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج کے روبرو کونسل سمیت پیش ہوئے اورخود کو سرنڈر کیا جس پر نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور عدالت سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچگی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری کے خلاف بڑے پیمانے پر غبن کرنے کاالزام ہے اس سلسلے میں نیب نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کررکھاہے ،تاہم وہ رپوش تھے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top