بلوچستان کے ضلع خضداراور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

07

کوئٹہ(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) بلوچستان کے ضلع خضداراور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوںمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا .ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خضداراور نواح میں رات گئے 3.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے مشرق میں تھا اور گہرائی 35کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے .زلزلے کے بعد محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام سے رابطہ کر کے نقصانات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top