کوئٹہ ‘ احتساب عدالت کاسابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمدرئیسانی کی پلی بارگین کے تحت سرنڈر کی گئی ملکی وغیر ملکی کرنسی‘ مکانات اوردیگر حکومت بلوچستان اور سندھ کومنتقل کرنے کا حکم

55

کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے نیب حکام کو حکم دیاہے کہ وہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمدرئیسانی کی جانب سے پلی بارگین کے تحت سرنڈر کی گئی ملکی وغیر ملکی کرنسی، مکانات اوردیگر حکومت بلوچستان اور سندھ کومنتقل کرنے کے احکامات دئیے.یہ حکم عدالت کے جج نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی کی پلی بارگین سے متعلق نیب حکام کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی سماعت کے موقع پر دیا.

عدالت کے جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ مشتاق احمدرئیسانی کی جانب سے وی آر اورپلی بارگین کے تحت سرنڈر کی جانیوالی ملکی وغیرملکی کروڑوں روپے کی کرنسی ،سونا،پرائز باؤنڈ ،مکانات ،اوردیگر حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ کو منتقل کرنے کے احکامات دئیے ہیں .یاد رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کو 6مئی 2016کو اس وقت نیب کی جانب سے حراست میں لے لیاگیاتھا جس وقت اس کے گھر ملکی وغیرملکی کروڑوں روپے کی کرنسی ،پرائز باؤنڈز ،سونااوردیگر برآمدہوئے تھے بعدازاں تفتیش کو وسیع کرتے ہوئے نیب نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو ،ٹھیکیدار سہیل مجیداوردیگر کو حراست میں لے لیاتھا. واضح رہے کہ 6مئی 2016کو مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپے کے دوران 34کروڑ70لاکھ ،77ہزار 500روپے پاکستانی کرنسی ،5کروڑ32لاکھ روپے کے قومی پرائز باؤنڈ ،23لاکھ 67ہزار 5سو 43روپے مالیت کے امریکن ڈالر ،15ہزار سٹرلنگ پاؤنڈز ،16ہزار 10سعودی ریال ،3380.695 گرام سونا جس کی مالیت ایک کروڑ14لاکھ 17ہزار34 3روپے ہے کو برآمدکرلئے گئے تھے جبکہ بعدازاں تفتیش کے دوران کوئٹہ ،کراچی میں بنگلے ،گاڑیاں اوردیگر کابھی پتہ لگا لیاگیاتھا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top