غذائیت سے بھرپور خوراک سے متعلق عوامی بیداری اور آگاہی پیدا کرنے، غریبوں تک اقتصادی رسائی کو ممکن بنانے اور خوراک کی پیداوار بڑھانے کے ذرائع کو مستحکم بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضح کرنے کی اشد ضرورت ہے:محمد خان اچکزئی

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک سے متعلق عوامی بیداری اور آگاہی پیدا کرنے، غریبوں تک اقتصادی رسائی کو ممکن بنانے اور خوراک کی پیداوار بڑھانے کے ذرائع کو مستحکم بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضح کرنے کی اشد ضرورت ہے. غذائیت اور خوراک کے حوالے سے سردست ملک اور صوبے میں صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم موجودہ حکومت کی جانب سے مزید بہتر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر (Mr. Finbarr Curran) سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ادارے کی صوبائی سربراہ ہلیریا بھی موجود تھیں. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں عوام کو فوڈ سیکیورٹی مہیا کرنے، عورتوں میں شرح اموات پر قابو پانے اور زچہ وبچہ کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی اقدامات اور ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے سے بچوں کی بہتر جسمانی اور ذہنی نشوونما کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے. گورنر نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت اور مالداری کا انحصار قدرتی بارشوں پر ہوتا ہے اس ضمن میں ہم خوش قسمت ہیں کہ یہاں مون سون کی بارشیں زیادہ ہوتی ہیں جس سے نہ صرف قدرتی چراہ گاہیں آباد ہوتی ہیں بلکہ اس پانی کے بہتر استعمال سے زراعت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے. انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے دور دراز خصوصاً پسماندہ علاقوں میں کام کرنے پر خصوصی توجہ دیں. ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر نے گورنر بلوچستان کو ادارے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا. بعدازاں صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین اور رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے گورنر بلوچستان سے علیحدہ ملاقات کی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top