کوئی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی ورکرز سے بالاتر نہیں ہے ‘مجید خان اچکزئی

کوئٹہ(آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون عوام نے پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کے مسائل حل کر نا صوبائی وزراء کی ذمہ داری بنتی ہے کوئی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی ورکرز سے بالاتر نہیں ہے صوبے کو کرپشن سے پاک کر نے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے وقت آگیا ہے کہ تمام وزراء اور محکمے عوام کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو عوام کے حقوق حاصل کئے بغیر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون افغان مینہ علاقائی یونٹ اور قبائلی جر گے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے خان شہید ہائی سکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری ترقیاتی کام پر برہمی کا اظہار کیا اور ایکسین کو طلب کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کی ہد ایت کر دی اور احکامات جاری کر دی کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جائے اسکول کی مرمت فوری طور پر کی جائے بصورت دیگر کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ جس طرح عوام نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح عوام کا صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی پر حق بنتا ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کریں جو وزیر عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ان کو حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے پشتونوں کو تمام حقوق دینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے پشتونوں کو ہمیشہ پسماندگی کی طرف دھکیلا ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ پشتون قوم اپنی منزل طے کریں اور ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کو زیر دست رکھا گیا ہے کہ پشتون عوام نے پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کے مسائل حل کر نا صوبائی وزراء کی ذمہ داری بنتی ہے کوئی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی ورکرز سے بالاتر نہیں ہے صوبے کو کرپشن سے پاک کر نے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے وقت آگیا ہے کہ تمام وزراء اور محکمے عوام کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو عوام کے حقوق حاصل کئے بغیر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top