پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے نیشنل پارٹی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جان محمد بلیدی کی قیادت میں ملاقات کی

66

تربت(این این آئی) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے نیشنل پارٹی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جان محمد بلیدی کی قیادت میں ملاقات کی اور مکران آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اسے علاقے کے قبائلی و سیاسی مستقبل کے لیے مثبت و خوشگوار تبدیلی و نیک شگون قرار دیا نیشنل پارٹی کے وفد نے بلوچستان میں مردم شماری سمیت دیگر علاقائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجتماعی معاملات پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا نیشنل پارٹی کے وفد نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے سردار یار محمد رند کو مکران آمد پر خیر سگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے انہیں دیگر علاقوں کے دورے کی دعوت دی سردار یار محمد رند نے نیشنل پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے تاہم وہ جلد ہی مکران کا تفصیلی دورہ کریں گے اور دوست و احباب و سیاسی جماعتوں سے مل کر صوبے و علاقے کے اجتماعی مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی راہ ہموار کی جائے گی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top