بلوچستان میں ایک دفعہ پھر عوام کو ماضی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہے ‘نیشنل پارٹی

65

کوئٹہ (آئی این پی )نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں ایک دفعہ پھر عوام کو ماضی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہے جس کا ذرائع ابلاغ میں آج کل ایسے بیانات آرہے ہیں کہ جس سے صوبے کی عوام میں نفرت ، تنگ نظری اور اپنے سیاسی دکانداری کو چمکانے اور عوام کی نظریں اپنے بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ،بیان میں کہاگیاہے کہ سبی کے عوام کی تقدیر نہیں ہے اور یہ صوبے کے عوام کی بے جا خاموشی اور بے حسی کے سوا کچھ نہیں اور یہ سب کچھ سیاستدان اپنی نوکری کو پکی کرنے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو عوام کے ساتھ انتخابات میں جووعدے کئے تھے اس پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے اور اپنی سیاسی ناکامی کو چھپانے کیلئے ہورہے ہیں دوسری طرف عمران خان سپریم کورٹ کا ٹرائل کررہاہے جو ہمیشہ عدالت کے باہر بڑھکے مارہاہے جوبزور شمشیر اپنے حق میں فیصلہ کرنے کیلئے کیاجارہاہے افسوس کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی اس کے بڑھکے مارنے پر خاموش ہے ،اگر ایک غریب آدمی ایسا کرتا تو ایک دم اس کے خلاف سوموٹو لیاجاتا مگر عمران خان اینڈ کمپنی جنہوں نے عدالت کے باہر اسٹیج سجایا ہے کسی کو جرأت نہیں کہ اس کے خلاف سوموٹو لیں یہ سب عوام کو معلوم ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف اس ایک سکے کے دورخ ہے عمران خان نے حکومت کی ناکامی کوچھپانے کی خاطر عدالتوں کارخ کیا جو عدالتوں کے وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ،سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کرکے بمعہ اپنی ٹیم کہ اپنے آپ کو غیر سیاسی قرار دیکر یہ ثابت کردیاکہ سیاست میں عمران خان بمعہ کمپنی کا کوئی جگہ نہیں ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے حال ہی میں جو بیانات دئیے اس سے عمران خان اینڈ کمپنی کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا اور عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ اور غلط بیانی کاسہارا لیکر خود کو ذرائع ابلاغ میں زندہ رکھنے ،اپنی غلط پالیسیوں اورناکامیوں پرپردہ ڈالنے اور سینئر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے کی کوشش کی ہے ..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top