صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اور عوام سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس کے ذریعے سردی سے بچنے کا انتظام کرر ہے ہیں دکانداروں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے گر چکا ہے گزشتہ روز کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا شدید سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہے شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو دور کیا جائے تاکہ لو گوں کو اس مشکل سے نجات مل سکے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری اور شدید سردی کی پیشن گوئی کی تھی جو تا حال شدید سردی کی لہر جاری ہے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top