پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے صوبائی وزراء اور مشیروں کے زیر استعمال ہونیوالے تمام سر کاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

کوئٹہ (آن لائن )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے صوبائی وزراء اور مشیروں کے زیر استعمال ہونیوالے تمام سر کاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کو لیٹر ارسال کر دیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کو لیٹر ارسال کر دیا کہ صوبائی وزراء اور مشیروں کے زیر استعمال ہونیوالے گاڑیوں کی استعمال کے بارے تعداد بتائی جائے اور کس منسٹر اور مشیر کے ساتھ کتنے گاڑیاں ہیں .پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنا نے کے لئے فاؤنڈیشن بنایا جائیگا اور ان میں اصلاحات بھی کی جائیگی مردم شماری پر واویلہ کرنے والے 1998 میں مردم شماری کیوں کی اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے مردم شماری نہ کرنے کا واویلہ کر کے سیاسی ساکھ کو بچا نا چاہتے ہیں پشتونخوامیپ پشتونوں کے حقوق پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میزئی اڈہ میں اٹل ایجو کیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ نتائج اعلان کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہا رخیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سردار بہادر خان موسیٰ خیل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دینی اور عصری تعلیم دونوں کو حاصل کریں کیونکہ اس وقت پشتونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے تعلیم حاصل کئے بغیر معاشرے کو بہتر نہیں کیا جا سکتا پشتونوں کے اکابرین نے انگریز کے زمانے بھی تعلیم حاصل کر نے کی کوشش کی اور تعلیم کی پاداشت میں صعوبتیں برداشت اور جیلیں کا ٹے ہیں اس لئے اب ہمیں تعلیم حاصل کر نے کی ضرورت ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صوبے میں تعلیم اور صحت کاشعبوں کو بہتر کر نے میں لگی ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں شعبوں کے لئے ترامیم لائیں گے کیونکہ دونوں شعبوں میں ماضی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے اس لئے اب تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ماضی میں جس طرح کرپشن ہوئی ان کا حساب لیا جائیگا جو اساتذہ اور ڈاکٹر ز صوبے کے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دینگے ان کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھر پور اقدامات اٹھائیگی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top