بلوچستان کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،، کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں17 معاملات رکھے گئے ہیں،سرکاری ذرائع

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں ہوگا کابینہ کے اجلاس میں تیس ہزار اسامیوں کی منظوری ،مردم شماری سمیت سترہ معاملات زیر غور آئیں گے،سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس منگل کو بارہ بجے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہوگا ، کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں سترہ معاملات رکھے گئے ہیں جو زیر غو رآئیں گے ،سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں خالی تیس ہزار اسامیوں کو پر کرنے کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں بیجنگ میں ہونے والی سی پیک کے حوالے سے میٹنگ پر بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں مارچ میں ہونے والی مردم شماری اور رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی کارکردگی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے،اجلاس میں دس سالہ پاپولیشن پالیسی ،کم عمری کی شادی کی روک تھام اور سینئرسیٹزن کے حوالے تیار کردہ بل کی بھی منظوری دی جائے گی..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top