بلوچستان کے علاقے گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے 6مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ 9 مزدور لاپتہ ہونے کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات

46

کوئٹہ (آن لائن/خ ن )بلوچستان کے علاقے گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے 6مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ 9 مزدور لاپتہ ہونے کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں50 مزدوروں کو بحفاظت نکال دیا گیا جہاز کے مالک اور شپ بریکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق گڈانی کے پلاٹ نمبر 60 پر لنگراندازناکارہ بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی، جہاز پرمحنت کشوں موجود تھے، آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری وہاں پہنچیں اور انہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکریپ بحری جہازمیں 50 سے زائد محنت کش موجود تھے جن میں سے بیشتر کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم 6 مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے مالک اور شپ بریکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال گڈانی منتقل کردیا گیا ہے.اسی جہاز میں چند دن قبل بھی آگ لگ گئی تھی، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.

واضح رہے کہ گڈانی میں گزشتہ سال نومبر میں ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے. گڈانی شب بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60 پر ناکارہ بحری جہازکی کٹائی کے دوران آتشزدگی کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے فوری طو رپر بریگیڈبھجوانے اور ریسکیو آپریشن کے احکامات جاری کردےئے اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر نگرانی لیڈا کے فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھایا اور ایدھی رضاکاروں کے تعاون سے جنگی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرکے 60سے زائد محنت کشوں کی جانیں بچائیں تاہم ناکارہ بحری جہاز کے تھرمو فائل میں آگ لگنے سے 5مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے جنہیں آر ایچ سی گڈانی ریفر کرکے ضروری قانونی کاروائی کے بعد جاں بحق محنت کشوں کی میتیں ان کے آبائی علاقے سوات بھجوانے کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئیں. ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذوالفقار علی شاہ ہاشمی سانحہ گڈانی کے فوری بعد جائے وقوعہ پہنچ کر تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہے. ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60 پر جہاز کی کٹائی کے دوران ناقص حفاظتی انتظامات اور غفلت برتنے پر پلاٹ کے مالک شپ بریکر اور اس کے عملے کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردئیے اور مقامی پولیس نے سانحہ گڈانی کے پلات نمبر60پر آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کاروائی کا آغاز کردیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top