پشتونوں کو اپنے حقوق حاصل کر نے کے لئے اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا ‘ مجید خان اچکزئی

کوئٹہ /ژوب(آن لائن /پ ر )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں کو اپنے حقوق حاصل کر نے کے لئے اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنا نے کے لئے فاؤنڈیشن بنایا جائیگا اور ان میں اصلاحات بھی کی جائیگی پشتونخوامیپ پشتونوں کے حقوق پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میزئی اڈہ میں اٹل ایجو کیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ نتائج اعلان کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہا رخیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سردار بہادر خان موسیٰ خیل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دینی اور عصری تعلیم دونوں کو حاصل کریں کیونکہ اس وقت پشتونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے تعلیم حاصل کئے بغیر معاشرے کو بہتر نہیں کیا جا سکتا پشتونوں کے اکابرین نے انگریز کے زمانے بھی تعلیم حاصل کر نے کی کوشش کی اور تعلیم کی پاداشت میں صعوبتیں برداشت اور جیلیں کا ٹے ہیں اس لئے اب ہمیں تعلیم حاصل کر نے کی ضرورت ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صوبے میں تعلیم اور صحت کاشعبوں کو بہتر کر نے میں لگی ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں شعبوں کے لئے ترامیم لائیں گے کیونکہ دونوں شعبوں میں ماضی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے اس لئے اب تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پشتونوں کو بنیادی ضروریات سے بھی لا تعلق رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ماضی میں جس طرح کرپشن ہوئی ان کا حساب لیا جائیگا جو اساتذہ اور ڈاکٹر ز صوبے کے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دینگے ان کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھر پور اقدامات اٹھائیگی. پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ژوب کے علاقائی یونٹ ولہ اکرم کے زیر اہتمام پارٹی کارکنوں کے تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چےئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ قربانیوں بھرپور سیاسی جمہوری جدوجہ ورثے میں ملی ہے اور اپنے اکابرین سے حق وصداقت اور کرپشن سے پاک سیاست سیکھی ہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے .

تربیتی سیمینار سے ژوب کے ڈسٹرکٹ چےئرمین سلیم خان ، سردار بہادر خان موسیٰ خیل ، عزیز خان ، اللہ نور لالا ، نصیر ننگیال ، نعمت اللہ خان مندوخیل، برملا خان برمول نے بھی خطاب کیا . جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نصیب اللہ اور تلاوت کلام پاک حافظ عید محمد نے کی . مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی مسلسل قید وبند کی تاریخ ساز جدوجہد کے بدولت ہمیں آج ایک مضبوط منظم سیاسی پارٹی ملی ہے . جو پشتونخوا وطن کے کونے کونے اور چپے چپے میں موجود ہے اور پشتونخوا وطن کی قومی وحدت اور قومی واک واختیار ، ملک میں جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی اور قوموں کی برابری کیلئے برسرپیکار ہے . مقررین نے کہا کہ ژوب کی تاریخ اور سردم خیز سرزمین نے پشتون قومی تحریک کو سائیں کمال خان شیرانی ، مولوی رحمت اللہ صاحب ، عبدالرحیم خان مندوخیل ، از میر خان مندوخیل ، حاجی حکیم خان مندوخیل، سائیں حسن خان مندوخیل جیسے مایہ ناز ہستیاں دی ہیں. اور آج بھی پارٹی چےئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی کے پر افتخار قیادت میں پشتون قومی تحریک تمام پشتونخوا وطن میں فعال سیاسی کرادر ادا کررہی ہے . ماضی کی طرح آئند ہ بھی اپنے عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے . انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے پشتون قوم کو ایک منظم سیاسی پارٹی دی ہے . ون مین ون ووٹ ، جمہوری حکمرانی کیلئے قوموں کی برابری ، ملک کو حقیقی وفاقی جمہوریہ بنانے کیلئے عمر بھر قید وبند کی مشقت کی سزا ملی ہے . آج کی جمہوریت خان شہید اور دیگر جمہوری سیاسی اکابرین کے قید وبند اور قربانیوں کا نتیجہ ہے . انہوں نے کہاکہ آنیوالی مردم شماری کو شفاف بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری اور آئینی فریضہ ہے . رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے کے تمام گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائیگی اور صوبے کے غریب بیروزگار جوانوں کو روزگار دینا ہماری ذمہ داری ہوگی. پشتون بلوچ دوقومی صوبے میں پشتونوں اور بلوچوں کی برابری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑینگے . انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے عوام نے پشتونخوامیپ کو جو مینڈیٹ دیا اور پارٹی صوبائی حکومت میں عوام کے مسائل مصائب ومشکلات کو دور کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں. کسی کو بھی پلی بارگین کرنے اور عوام کا پیسہ ہڑپ کرنے نہیں دینگے . ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور ہماری پارٹی نے ملک میں پشتونوں کے علاوہ بلوچوں ، سندھیوں ، سرائیکیوں اور دیگر مظلوم اقوام کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے . انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام پر ان کے مرضی ومنشاء کے خلاف فیصلے مسلط کرنا ناقابل قبول ہوگا. انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اس کے محبوب چےئرمین محمود خان اچکزئی کے میڈیا کیخلاف میڈیا کے کچھ عناصر غلط کردار ادا کررہے ہیں ہم انہیں یاد دلانا چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں پشتونخوامیپ ہی واحد پارٹی ہے جو خان شہید سے لیکر اب تک کسی آمرکے سامنے نہیں جھکی اور مسلسل غیر جمہوری قوتوں کیخلاف پرسرپیکار رہی ہے. اور آمرانہ ادوار میں پارٹی کی رہبری ان کی زیر عتاب رہی ہے اور پارٹی اور اس کے رہبری نے تمام مشکلات ، مصائب پر صبر وتحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے . ہم اپنی رہبری کے سیاسی جمہوری عوام دوست کردار پر فخر کرتے ہیں اور اپنے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی سیاسی جمہوری جدوجہد میں پارٹی کا ساتھ دیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top