سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ا

کوئٹہ (آن لائن )سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی شکایت دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ سے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے ملاقات کی اور ملاقات میں ان کے استعفے کے بارے میں بات چیت ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے اپنا استعفیٰ واپس لینے اور ان کی شکایت دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کی بناء پر سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ صوبائی وزیر کی مسلسل زیادتیوں اور سیاسی انتقام کی وجہ سے ہمیں استعفیٰ پر مجبور کردیا گیا جس کی بناء پر ہم نے استعفیٰ دے دیا اور 7 ماہ سے او ایس ڈی بھی بنایا گیا اور ہمیں کام سے روکنے کیلئے دباؤ میں رکھا گیا اس لئے میں استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگیا میرے خلاف کوئی کیس ثابت نہ کرسکا وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری شکایت سنی اوراس کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top