بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی اور کرپشن بارے خفیہ رپورٹ تیار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ09فروری2017)قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل تما م سےاسی جماعتوں کی کارکردگی اور کرپشن کے بارے میں حساس ادارے نے رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں اہم انکشا فات ہو ئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق 2013کے عا م انتخابا ت میں بلوچستان کی جو سیاسی پارٹیاں منتخب ہو کر صوبائی اور قومی اسمبلی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں تھیں انکی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں ایک خفیہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں حیران کن انکشافات ہوئے ہےںان میں بلوچستان سے منتخب ہونے والے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران کی کارکردگی کی بھی رپورٹ شامل ہے جس میں حیران کن اور دلچسپ معلومات شامل ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے حلقے پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی ہے جس سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور آنے والے انتخابات جو کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں کے لئے عوام نے اپنا ذہن تبدےل کر لےا ہے اور اب صرف پا نا ما لےکس کے فےصلے کا شدت سے انتظار کےا جارہے ہے وہ بےٹھکےں اور حجرے جو غےر آباد ہوگئے تھے اب اےک بار پھر نئے سرے سے آبادہونا شروع ہوگئے ہےں ذرائع نے انکشا ف کےا ہے کہ اےک وفاقی وزےر نے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے بھی ملنے کے لئے صبح 12بجے سے لے کر سہ پہر 4بجے تک ملا قات کا وقت مقر ر کےا ہوا ہے اوردلچسپ بات ےہ ہے کہ وفاقی وزےر نے ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقات سے صاف انکا ر کر دےا ہے اور اپنے گھر کے باہر بورڈ آوےزاں کےا ہے جس مےں ہفتہ اور اتوار کے روز ملاقات سے معذرت کی گئی ہے اور موصوف نے آئندہ کے لئے ابھی سے ہی وزرات اعلی ٰکے امےد وار کے طور پر اپنے آپ کو مےدان مےں اتار لےا ہے ، جبکہ وزارت اعلی کا فےصلہ حلقے کے لوگ نہےں اسمبلی کے65 ارکان مل کر متفقہ طور پر کرتے ہں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top