بلوچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: سردار اخترجان مینگل

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ09فروری2017) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے قائد و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے گذشتہ روز مکران جانتے ہوئے زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر اپنے استقبال کیلئے آئے ہوئے بی این پی اوتھل کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچ حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اوتھل میں پارٹی رابطہ آفس کا قیام خوش آئند ہے اور انشاءاللہ مکران، تربت، خاران سمیت بلوچستان کے دیگر چند علاقوں میں جلسوں کے بعد مارچ میں اوتھ میں رابطہ آفس کا باقائدہ افتتاح کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور کارکنان کے تمام جائز مسائل کے حل کیے جائیں گے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی غریب مظلوم عوام کی جماعت ہے اور پارٹی کارکنان کا جذبہ قابل تعریف ہے اور کارکنان پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کریں .

انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں کو کسی بھی موڑ پر تنہاءنہیں چھوڑیں گے وہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں پارٹی کارکنان کی جدوجہد سے ہی آج بی این پی مخالفین کیلئے چیلنج بنتی جارہی ہے بی این پی نے ہمیشہ بلوچ ساحل و سائل کیلئے آواز بلند کی ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ بلند کرتی رہیگی.اوتھل میں پارٹی کے ربطہ آفس کے حوالے سے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ یہ بی این پی کیلئے خوش آئند عمل ہے اور اوتھل میں رابطہ آفس کے قیام پر بی این پی اوتھل کے کارکنان کی تعریف کی اور کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد پارٹی جلسوں سے فارغ ہوکر اوتھل میں بی این پی کے رابطہ آفس کا باقائدہ افتتاح کریں گے. بی این پی کے بزرگ رہنماءقاضی نور الحق بلوچ، بی این پی (مینگل) اوتھل کے جنرل سیکریٹری چنگیز اکرم راجپوت نے پارٹی کارکنان کے ساتھ قائد بی این پی (مینگل) و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان کا زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر شاندار استقبال کیا

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top