کوئٹہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات نامعلوم افراد کسٹم حکا م سے ٹرک چھین کر فرار

akram9

کوئٹہ (قدرت روزنامہ09فروری2017)کوئٹہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات نامعلوم افراد کسٹم حکا م سے ٹرک چھین کر فرار .تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب  کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم حکام لورالائی سے پکڑا گیا غیر قانونی سامان دو ٹرکوں کے ذرےعے کسٹم ہاﺅس کوئٹہ منتقل کر رہے تھے کہ اچانک بیس سے پچیس افراد نے ٹرکوں کو روکا اور کسٹم حکام کو باندھ کر ٹرک اپنے ہمراہ لے گئے .

واقع کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بلوچستان نے آئی جی پولیس اورڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ کسٹم حکام نے واقع کا مقدمہ ائیر پورٹ تھانہ میں درج کروا دیا سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بند ی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top