کروڑوں کی ڈکیتی :بلوچستان حکومت نے سیکورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

sec96

کوئٹہ (قدرت روزنامہ09فروری2017) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابقحالی روڈ پرقائم نجی یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ کی حفاظت کے لئے سیفٹی اینڈ سیکورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ سے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی گئی تھی. بینک میں حفاظت پر مامور مذکورہ بالا کمپنی کے حفاظتی گارڈز بنام شربت خان اور جہانگیر خان نے مورخہ 12دسمبر 2016ءکی شب بینک کے سٹرانک روم کو توڑ کر نقب زنی کی اور بینک میں موجود نقدی مبلغ آٹھ کروڑ تینتیس لاکھ انتالیس ہزار سات سو باسٹھ (83,339,762/-روپے)لے کر فرار ہوگئے.

اسی شب تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں مفرور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے. مزید برآں سیفٹی اینڈ سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینے سے مکمل طور پر ناکام رہی اور کمپنی لائسنس حاصل کرنے سے پہلے محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت پاکستان کے ساتھ طئے شدہ شرائط پر پورا نہیں اترسکی. لائسنس کے حصول سے پہلے تمام گارڈز کی تعیناتی کے وقت انکی مکمل طور پر جانچ پڑتال اور تصدیق کا حکم دیا گیا اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں کمپنی کی لائسنس کی منسوخی کی شرط رکھی گئی تھی. لہذا تمام تر حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے سیفٹی اینڈ سیکورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ناکامی کی وجوہات پر کمپنی کی لائسنس نمبر No.SO.(H)KP-3-(57)/2002/825-30کومورخہ 8فروری 2017ءسے فی الفور حکمنامہ نمبر No.SO(KP/DP)(H)13(8)05/2016کے تحت منسوخ کر دیا گیاہے. محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان اس پریس ریلیز کے تحت تمام پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و لغزش نہ بر تیں ورنہ صوبائی حکومت سخت قسم کی کاروائی عمل میں لانے کاحق محفوظ رکھتی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top