سول ہسپتال کوئٹہ سے ملحقہ سڑکوں پر خواتین عوام کیلئے سردرد بن گئیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ08جنوری2017) سول ہسپتال کوئٹہ سے ملحقہ سڑکوں پر سرعام بدکاری کی دعوت دینے والی خواتین کا راج قائم ہو گیا ہے . جب بھی ان سڑکوں سے عوام کا گزر ہوتا ہے یہ خواتین وہاں پر کھڑی نظر آتی ہیں اور کسی نہ کسی گاڑی میں بیٹھ پر چلی جاتی ہیں .

اہل علاقہ اور عوام نے اس سنگین صورتحال پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے کیونکہ اس سے ہمارے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے . یہ خواتین معاشرے کے نوجوانوں کے لئے ایک ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہیں . حکومت کو چاہئے کہ اگر ان خواتین کی کوئی اس کام کے لئے مجبور کر رہا ہے یہ ان کے مالی حالات خراب ہیں تو ان کی مدد کی جائے نہ کہ ان کو کھلے عام ایسے کام کی اجازت دی جائے جس سے معاشرے کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے . حوا کی بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کرنا حکومت وقت کا اولین فرض ہے
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top