بلوچستان حکومت کا ایدھی کو خراج تحسین، سکندر زہری ٹرسٹ کا نام تبدیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ06فروری2017)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں شہید بابا سکندر زہری ٹرسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ہاکی چوک کا نام تبدیل کرکے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا، نواب ثناء اللہ نے کہاکہ اس ٹرسٹ کے قیام کا مقصد غریب بلوچوں کو مدد فراہم کرنا ہے.

کوئٹہ میں ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی غربت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہید بابا سکندر زہری ٹرسٹ قائم کیا گیاہے تاکہ ایمبولنس سروس کے ذریعے صوبے کے دور دراز اضلاع کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ٹرسٹ کے تحت اسکول اور صحت کے مراکز بھی کھولے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے انسانیت کی خدمت کی اورہمارے ہیرو ہیں انہوں نے ہاکی چوک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا.

اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ شہید بابا سکندر زہری ٹرسٹ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی یہ ایک انسانی خدمت کے لئے ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top