کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی : کاروبار زندگی مکمل مفلوج

mas95889

کوئٹہ (قدرت روزنامہ05فروری2017)کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی : کاروبار زندگی مکمل مفلوج : بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی پڑنے لگی ،کوئٹہ میں پارہ منفی چھ ، قلات میں منفی دس تک گرگیاجبکہ چمن میں بھی لوگوں کا باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے، اسکردو کے بالائی علاقوں میں چھ فٹ تک برف باری سے صورتحال سنگین ہوگئی . ملک کے شمالی علاقوں میں برف کا ڈھیر لگ گیا ،ریکارڈ برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی شدید برفباری نےکئی اہم سڑکیں آمد و رفت کےلیے بند ہونے سے ہر طرف ویرانی چھا گئی .

ملک بالائی علاقوں میں سب کچھ جم گیا، گلگت بلتستان کے ضلع استور ، اسکردو، غذر میں برفباری کا سلسلہ دودن سے جاری ہے،ریکارڈ برفباری نے سب کچھ درہم برہم کردیا ہے ،رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں سے رابطہ شہر سے منقطع ہے. لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اشیائے خوردنوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے،برفباری کے باعث بجلی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن کیبل بھی ٹوٹ گئے. چمن سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں کل صبح سے شروع ہونے والا بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی کان مہترزئی، زیارت سمیت بیشتر اہم شاہراہیں بند ہیں کوژک ٹاپ پھسلن کے باعث بند ہے . سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے بحرین کالام روڈ ہرقسم کے آمدورفت کےلیےبند ہے،چترال میں دو دن سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مستوج اور گرم چشمہ جانےو الے راستے بند ہیں کرم ایجنسی،شمالی و جنوبی وزیرستان،اورکزئی ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں بھی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top