چاغی سے نوشکی جانے والی بارات کی لا پتہ گاڑیوں کو سراغ مل گیا

pic07

نوشکی (قدرت روزنامہ04فروري2017) گذشتہ رات چاغی کے مقامے سے نوشکی جانے والی بارات کی 6 گاڑیاں لا پتہ ہو گئی تھیں جن کا اب سراغ لگا لیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ گاڑیان ٹبی میں موجود تھیں.

ٹبی میں موجود باراتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے. سرکاری ذرائع کے مطابق باراتیوں میں موجود ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق ہو گئی جبکہ مزید 6افراد بے ہوش ہیں ،ریسکیو ٹیموں کو ٹبی میں طلب کر لیا گیا. باراتیوں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچائو کے لئے اس علاقہ میں پناہ لی تھی . ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں . خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top