محمود خان اچکزئی پاکستان کے سب سے سادہ زندگی گزارنے والے سیاستدان قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ02فروري2017) سیاسی شخصیات کے ایک حالیہ سروے میں معروف قوم پرست رہنماءمحمودخان اچکزئی کو پاکستان کا سب سے سادہ زندگی گزارنے والا سیاستدان قرار دیا گیا ہے جو مراعات اور لگژری زندگی تک رسائی حاصل ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے ہیں یہ سروے ایک غیر سرکاری تنظیم نے گزشتہ سال کیا تھا جس میں اہم سیاسی رہنماﺅں سینئر سیاستدانوںا ور اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا تھا . محمودخان اچکزئی اپنے والد خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہیں جو نہ صرف ان کے روایتی لباس بلکہ بول چال اور رہن سہن کے طریقے سے بھی واضح ہوتی ہے محمودخان اچکزئی1948ءکو سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے ایک چھوٹے سے گاﺅں عنایت اللہ کاریز میں پیدا ہوئے اپنے والد خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کی شہادت کے بعد وہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر عملی سیاست میں آئے اور کچھ عرصے کے لئے جلا وطن بھی رہے وہ گزشتہ ساڑھے چار عشروں سے عملی سیاست کررہے ہیںوہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے جبکہ ان کا شمار موجودہ قومی اسمبلی کے سینئر ترین اراکین میں ہوتا ہے مگر اس کے باوجود وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہیں اور ملنسار شخصیت کے مالک صاحب مطالعہ سیاستدان ہیں .

ان کو یہ اعزاز بھی جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ورکروں کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ ہرورکر اپنے نظریہ پر مر مٹنے کو تیار ہو جاتا ہے ان کی اپنے لیڈر اور نظریات سے محبت سے قدر ہے کہ دیکھ کر رشک آتا ہے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top