کلاچی میں سرچ آپریشن،دہشتگردوں نے پاک فوج پر کےجوانوں پر فائرنگ کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ01فروري2017)بلوچستان کے علاقے کلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پاک فوج پر کےجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافسران سمیت ایک جوان شدید زخمی ہوگیا .

 تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے لونی جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کےدہشتگردوں نے پاک فو ج پر فائرنگ کھول دی .
سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا جبکہ 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے.زخمی ہونے والوں میں دو افسران میجر عباس اور کیپٹن عمر جبکہ ایک جوان نائیک عدنان شدید زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والے اہلکاروں کو  ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر مزید دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top