اھلا و سھلا یا قمر

aqeel-khan

جیسے جیسے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب آرہی تھی اتنی ہے چہ مگوئیاں ہورہی تھیں. کوئی کہہ رہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مارشل لا ء4 لگائیں گے تو کسی نے کہا کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے گی.

کوئی بولا کہ نہیں ان کو فیلڈ مارشل بنا یا جائے گا.وقت اپنی رفتار سے گزرتا رہا اور تجزیہ نگار اپنی اپنی آرا پیش کرتے رہے مگر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اپنی وطن کی محبت میں سرشار اپنے کام میں مگن رہے اور انہوں نے سب تجزیہ نگاروں کے تبصروں کو رد کرتے ہوئے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ برقرار رکھا. ان کی ریٹائرمنٹ کے اٹل فیصلے کے بعدپانچ نئے ناموں کی لسٹ وزیراعظم کی ٹیبل پر پہنچ چکی تھی اور اب قیاس آرائیاں پھر سے شروع ہوگئیں. وضاحت کرتا چلوں کہ وزیراعظم نوازشریف کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پانچویں بار چیف آف آرمی سٹاف کا فیصلہ کرنا تھا. پانچ ناموں کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپگنڈا بھی شروع ہوگیا. ہر بندے کو اپنی ذہانت یا معلومات کے مطابق تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن منفی تبصرے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک میں ایک انتشارپھیلانے کا سبب بھی بن سکتا ہے. آخر کار آج میاں نوازشریف نے انتظار کی گھڑیا ں ختم کرتے ہوئے 26نومبر کوترکمانستان کے دورے سے واپسی کے بعد نئے چیف آف آرمی سٹاف کا اعلان کردیا وزیراعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا ہے. پاکستان کے نومنتخب آرمی چیف کا تعلق پنجاب کے شہر گکھڑ منڈی سے ہے.جنرل باجوہ نے بھی 24 اکتوبر 1980 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ان کا تعلق پاک فوج کی یونٹ 16 بلوچ رجمنٹ سے ہے. وہ اس رجمنٹ سے آرمی چیف بننے والے چوتھے افسر ہیں. ان سے پہلے پاک فوج کے سربراہان بننے والے جنرل یحییٰ خان، جنرل مرزا اسلم بیگ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کا تعلق بھی اسی رجمنٹ سے تھا. جنرل قمر جاوید باجوہ نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹری کیلیفورنیا امریکا کے فارغ التحصیل ہیں وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی گریجویٹ ہیں. جنرل قمر باجوہ انفینٹری اسکول میں انسٹرکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں.جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف دی آرمی اسٹاف کے پرنسپل اسٹاف آفیسر اور جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں. انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن وہ عہدہ ہے جس پر آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل جنرل راحیل شریف بھی فائز تھے. نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اقوامِ متحدہ کے تحت کونگو میں پاک فوج کے امن مشن کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں جب کہ انفینٹری اسکول، کوئٹہ میں کمانڈانٹ اور پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کے کورپس کمانڈر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں. نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کو پاکستان بھر میں سہرایا گیا ہے. اپوزیشن و حکومتی ممبران ، سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر ایک نے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری پروزیراعظم کے فیصلے کو سراہا یا ہے.ادھر ہی نہیں بیرون ممالک نے بھی نومنتخب آرمی چیف کو خوش آمدید کہا. جنرل قمر جاوید باجوہ کے تقرری پر ہمارا دشمن بھی بول پڑا اور کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدوں کی حفاظت کا وسیع تجربہ حاصل ہے کیونکہ وہ جنرل راحیل شریف کے دور میں شمالی علاقہ جات اور کشمیری سرحدوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں. نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقرری کے فوراً بعد اپنے دشمن بھارت کو واضح پیغام بھی دے دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور وقت آنے پر اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاک فوج کے نئے سربراہ 29 نومبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جس کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی جہاں سبکدوش ہونے والے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنے نئے جانشین کو پاک فوج کی کمان علامتی چھڑی پیش کریں گے.دعا ہے کہ نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق دے. آمین...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top