متحدہ عرب امارات کے سمندروں میں ’’قاتل وہیل ‘‘ جلوہ گر

بئی(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017).متحدہ عرب امارات کے سمندر میں’’قاتل وہیل ‘‘ دکھائی دی جس کے بعد حکام نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس سے ڈرنےکی کوئی ضرورت نہیں ہے.

گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق ایک یہ’’قاتل وہیل‘‘ام القيوين کے ساحل سمندر پر دکھائی دی. اس کے دکھائی دیتے ہی وہاں پر موجود افراد نے اس کی وڈیو کو سوشمل میڈیا پر پوسٹ کردیااور اس وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے ری ٹوئیٹ کیا.جب کہ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہیل لوگوں کی زندگیوں کے لئے خطرے کا باعث ہے. جب کہ وزارت ماحولیات نے اس پر موقع پر اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاکہ ڈولفن انسانی جانوں کے لئے کسی قسم کے خطرے کا باعث نہیں ہے اور کسی بھی شخص کو اس نسل کو شکار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top