صدر ٹرمپ کی سفری پابندیاں، ایمریٹس پروازیں کم کرنے پر مجبور

دبئی (قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ کے مسافروں کے لیے نئے سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے آئندہ ماہ 5 امریکی شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے.برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے 8 مسلمان ملکوں کے 10 ایئر پورٹس سے مسافروں پر جبکہ برطانیہ نے 6 مسلمان ملکوں کے مسافروں پر دوران پرواز سمارٹ فون سے زیادہ بڑے برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے.

ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والے مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پروازیں کم کی جا رہی ہیں.ایمریٹس ایئر لائن کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ویزے کے اجرا، سکیورٹی میں اضافے اور کیبن میں الیکٹرانکس آلات لانے پر پابندی جیسے حالیہ اقدامات کی وجہ سے صارفین کی امریکی سفر میں دلچسپی اور طلب میں کمی آئی ہے.ترجمان کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران تمام امریکی روٹس پر جانے والی پروازوں پر بکنگ میں قابل ذکر کمی دیکھنے میں آئی ہے.ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اعلانات کی وجہ سے امریکا جانے والے مسافروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی آئی ہے.دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ہی ایمریٹس کی حریف ایئر لائن اتحاد نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکا جانے والے مسافروں کی تعداد میں قابل ذکر کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top