سعودی عرب میں داعش کے چار سیل تباہ، 18 افراد گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ17فروری2017)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مملکت میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق اور شام (داعش) کے چار سیلوں کا خاتمہ کردیا اور ان سے وابستہ اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا .مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً بیس لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے.

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ گرفتار کیے گئے افراد میں پندرہ سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سودان اور یمن سے ہے.وزارت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں داعش کے سیل مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،الریاض اور القصیم کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے.مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً بیس لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے.سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے بعض دارالحکومت الریاض کے علاقے الیاسمین میں داعش کے سیل کو مواد مہیا کرنے میں ملوّث تھے اور بعض کا ساحلی شہر جدہ حرازات میں خود کو دھماکوں سے اڑانے والے دہشت گردوں سے تعلق تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top