پرویز مشرف نے لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے مالی تعاون حاصل کرنے کا اعتراف

n7

دبئی (قدرت روزنامہ16فروری2017)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2009 میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالرز لینے کا اعتراف کرلیا.نجی چینل ’سما ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2009 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ’مالی تعاون‘ حاصل کیا.

تاہم انہوں نے اس تعاون کی تفصیلات بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ یہ ان کا ’نجی معاملہ‘ تھا اس لیے وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے.پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’شاہ عبد اللہ میرے لیے بھائیوں کی طرح تھے، ہمارے خاندانی مراسم تھے یہاں تک کہ مجھے شاہ عبداللہ کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل تھی.‘..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top