ریاض: آٹے پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی :وزارت زراعت

pic04

ریاض(قدرت روزنامہ16فروری2017)سعودی وزارت زراعت کی طرف سے ایک سرکولر جاری کیا گیاہے جس میں حکومت آٹے پر قسم بھی قسم کی سبسڈی ختم نہیں کر رہی . وزارت زراعت کے ترجمان کا کہناہے کہ فلو ملوں کو گندم فراہم کی جاتی ہے جو بیکریوں کو آٹا فراہم کرتی ہیں .

جس کے بعد اس سے بریڈ بنائی جاتی ہے .سعودہ عرب میں چاولوں کے بعد سب سے زیادہ کھائی جانے والی چیز بریڈ ہے .جس کو سعودی اور غیر ملکی شہری تینوں وقت استعمال کر تے ہیں . بریڈ کی قیمت پچھلے 35سالوں سے نہیں تبدیل ہوئی . سعودی عرب میں ایک اعداد شمار کے مطابق سعودی شہری اور غیرملکی شہری روزانہ235گرام گندم یا اس سے تیار کردہ مصنوعات استعملا کرتے ہیں .پچھلے سال کئی فول ملوں کو باقاعدہ طور پر جرمانے کئے گئے تھے. مشرقی صوبے کی 2000سے زائد بیکری مالکان نے بریڈکی قیمت بڑھانے کے لئے اکتوبر2016میں کوشش کی تھی. جسے حکومت نے نہیں مانا تھا. صرف برائون بریڈ کی قیمت میں14-5فیصد اضافہ کیا گیا تھا . سعودی عرب میں بریڈ کی مشہور چیز''سامولی'' ہے . جسے صبح ناشتے میں استعمال کیا جاتا ہے. اس بریڈ کو سعودی عرب میں افریقی شہری عیساء السامولی نے متعارف کروایا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top