چینی خاتون کو نامناسب اندازمیں چھونے کے الزام میں پاکستانی شہری کو دبئی میں تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیاگیا

n3

دبئی سٹی (قدرت روزنامہ16فروری2017)چینی خاتون کو رہائشی اپارٹمنٹس کی لفٹ سے نکلتے ہوئے پکڑلینے اور نامناسب اندازمیں اس کے جسم کو چھونے کے الزام میں پاکستانی شہری کو دبئی میں تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیاگیا، پیچھے آکر پکڑنے پر خاتون نے ملزم کے چہرے پر مکا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ کر بچ گیاتھا.

 عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری چینی خاتون کے پیچھے پڑگیا اور دومرتبہ شرمناک حرکت کردی جس کے بعد لفٹ سے باہر نکلتے ہی خاتون نے پولیس بلالی، عدالت نے پاکستانی سیلزمین کو ملزم ٹھہرایاتاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہاکہ وہ لفٹ میں اکیلے تھے، خاتون سے جھگڑا ہواتھا جس پر اس نے دھکادیا .
عدالت نے واضح کیا کہ جیل کی سزابھگتنے کے بعد ملزم کو ڈی پورٹ کردیاجائے گا.
 چینی خاتون نے دعویٰ کیاکہ ملزم بھاگتے ہوئے رات کے ساڑھے گیارہ بجے اس کے پیچھے لفٹ میں پہنچا اور تیسری منزل کا بٹن دباتے ہوئے ایک طرف کھڑا ہوگیا، جب میں لفٹ سے باہر آنے لگی تو دوسرے فلور پر اس نے پیچھے سے مجھے پکڑلیا ، میں غصے سے جلدی میں پیچھے مڑی ، اسے مکا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ گیا، وہ پرسکون اور اعتماد میں رہا اور دوبارہ پھر وہی حرکت کی اور باہر نکلتے ہی میں نے پولیس کو کال کردی جبکہ پراسیکیوٹر کے روبر وپاکستانی شہری نے خاتون کو چھونے کا اعتراف کرلیا. ملزم کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے اپیل کیلئے 15دن کی مہلت دیدی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top