سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیاگیا

33

ریاض (قدرت روزنامہ16-فروری-2017)سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیاگیا اور اس حملے کوناکام بنانے کے بعد اتحادی افواج کی فضائیہ نے جوابی قدم اٹھا لیا اور فوری طور پر میزائل کے داغے جانے کے مقام کو نشانہ بنایا. العربیہ کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنیوالی عرب اتحاد کی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرزمین سے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا .

عسکری قیادت کے بیان کے مطابق حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے عسیر صوبے کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے اس میزائل کو سعودی رائل ایئرفورس کی دفاع فورس نے ناکارہ بنایا. بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل کو بنا کسی جانی نقصان کے فضا میں تباہ کر دیا گیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top